مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے رات کو تین یا چار بجے گرفتار کرنے کا ارادہ تھا لیکن مراد سعید نے جس طرح لوگوں کو متحرک کیا وہ قابل تعریف ہے۔اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مراد سعید نے جس طریقے سے لوگوں کو متحرک کیا وہ قابل تعریف ہے، ان لوگوں کا ارادہ تھا مجھے رات تین چار بجے گرفتار کریں، میرا ہمیشہ یہ طریقہ ہوتا ہے جب میچ پھنسا ہوا ہو تو دوسرا دباؤ میں آ جاتا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا میں نے کہا کارروائی کریں تو الٹا مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ قائم کردیا، اس غلطی سے سارے پاکستان میں عالمی سطح پر بات چلی گئی جس سے ہمیں فائدہ ہی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں جتنی مقبولیت تحریک انصاف کو ملی کبھی کسی جماعت کو نہیں ملی، ملک میں انقلاب آرہا ہےآپ سب انقلاب کا حصہ ہیں، اس وقت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، آپ لوگوں کو حلقوں میں جانا چاہیے لوگ آپ کا انتظار کررہے ہیں، 9 حلقوں کا الیکشن ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
آپ کا تبصرہ